the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


ہملٹن: نیوزی لینڈ نے روس ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت چوتھے ایک روزہ میچ میں عالمی نمبر ایک ہندوستان کو سات وکٹ سے شکست دے کر پہلی پوزیشن سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 3-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔

ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جہاں روہت شرما اور کپتان کی 79، 79 اور رویندرا جدیجا کی 62 رنز کی اننگز کی بدولت عالمی چیمپیئن نے اسکور بورڈ پر 278 رنز کا مجموعہ سجایا۔

جواب میں ابتدائی نقصان کے باوجود نیوزی لینڈ نے روس ٹیلر کی سنچری اور کین ولیمسن اور کپتان برینڈن میک کولم کی شاندار بلے بازی کی



بدولت 49ویں اوور میں ہدف تک رسائی حاصل کر لی۔

ٹیلر 112 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ ولیمسن نے 60 اور میک کولم نے وننگ شاٹ لگانے سمیت برق رفتار 49 رنز بنائے۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے جہاں سیریز کا آخری میچ جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

سنچری بنانے والے روس ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہندوستان کی عالمی رینکنگ میں تنزلی ہو گئی ہے جہاں اس سے قبل آسٹریلیا اور عالمی چیمپیئن کے 117 پوائنٹس تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.